ہسپانوی کمپنی کا پاکستان میں ایک ارب ڈالرز سرمایہ کاری کا عندیہ

اسلام آباد (امت نیوز) اسپین کی معروف کمپنی کونڈس سپر مارکیٹ نے پاکستان میں ابتدائی طور پر ایک ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا عندیہ دے دیا۔سرمایہ کاری کی اس مہم میں معروف صحافی اظفربخاری نے کلیدی کردار ادا کیا ہے، اسلام آباد میں اظفر بخاری کی دعوت میں کونڈس سپرمارکیٹس کے پانچ رکنی وفد نے ڈائریکٹر انٹرنیشنل ایکسپینشن خوسے مینوئل اور ڈائریکٹر ایکسپورٹس خوسے ریمن کی قیادت میں شرکت کی۔اس موقع پر اسپین کے نائب سفیر فرنینڈو گیرون بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خوسے مینوئل نے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہے اور پاکستان بیرون ملک سرمایہ کاری کے لیے موضوع ترین ملک بن چکا، اسپین کے نائب سفیر فرنینڈو گیرون نے کہا کہ پاکستان میں ہسپانوی سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری خوش آئند ہے، اس سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔

Comments (0)
Add Comment