برن (مانیٹرنگ ڈیسک)سوئٹزرلینڈ کے شہریوں نے گائے کے سینگ کاٹنے کے حق میں فیصلہ دے دیا۔اپنی نوعیت کے منفردریفرینڈم کے ابتدائی نتائج کے مطابق 53 فیصد شہری چاہتے ہیں کہ گائے کے سینگ کاٹے جانے چاہئیں۔سوئس نشریاتی ادارے نے بتایا ہے کہ اتوار 25 نومبر کو منعقد کرائے گئے ریفرنڈم میں سوئس شہریوں نے گائے کے سینگ نہ کاٹنے کی مہم کو رد کردیا ۔ اس رائے عامہ میں 47فیصد شہریوں نے سینگ نہ کاٹنے کے حق میں جبکہ 53فیصد نے اس کے خلاف ووٹ دیا۔