کرپٹ پیٹرول پمپ مالکان کے خلاف بھی آپریشن کیا جائے- اشرف بنگلوری

کراچی (پ ر)کراچی ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی کے صدر اشرف بنگلوری نے حکومت اور ڈی جی رینجرز سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کے تمام پیٹرول پمپ مالکان کے خلاف آپریشن کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 70 فیصد پیٹرول پمپ مالکان ناپ تول میں گڑبڑکرتے ہیں، جس کی وجہ سے عوام سے پوری رقم لینے کے باوجود کم پیٹرول گاڑیوں میں ڈالا جاتا ہے۔ عوام کی شکایات کے باوجود کوئی ادارہ ان کو چیک نہیں کرتا، انہوں نے حکومت اور ڈی جی رینجرز سے اپیل کی ہے کہ پیٹرول پمپ مالکان کو راہ راستہ پر لائیں۔ اس سے عوام کو بھی پورا پیٹرول ملے گا اور پمپ ملکان کی کرپشن کا خاتمہ ہوسکے گا۔

Comments (0)
Add Comment