تحریک لبیک کے دوسرےدھڑے کااحتجاج سےاظہارلاتعلقی

لاہور (امت نیوز) تحریک لبیک کے دوسرے دھڑے نے احتجاج سے لاتعلقی ظاہرکردی۔تحریک لبیک اسلام کے سربراہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نےایک وڈیوپیغام میں واضح کیا ہےکہ گزشتہ روزکےاحتجاج کی کال ان کےگروپ کی جانب سے نہیں دی گئی اور نہ ان کا جلاؤ گھیراؤسےکوئی تعلق ہے۔ ڈاکٹراشرف آصف جلالی نےکہا کہ تحریک لبیک پاکستان کا اپنا طریقہ کارہےاور ہمارا اپنا طریقہ کارہے۔لیاقت باغ کی جو کال دی گئی ہے وہ تحریک لبیک پاکستان کی طرف سے دی گئی ہے اور تحریک لبیک یا رسول اللہ اور تحریک لبیک اسلام کا اس سےکوئی تعلق نہیں ہے۔ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے کہا کہ لیاقت باغ کے جلسے کی کال اس گروپ کی تھی جس کے بارے میں میڈیا پر بتایا جارہا ہے کہ انہوں نے پاک فوج کے بارےمیں کچھ کہا۔جلاؤگھیراؤ کےالزامات بھی ان پرلگائےگئے۔ہمارا نہ توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤاور نہ حالیہ کال کے ساتھ کوئی تعلق ہے۔

Comments (0)
Add Comment