بلوچستان میں زہریلی گیس سے 3 کان کن جاں بحق

کوئٹہ(امت نیوز) بلوچستان کے ضلع دکی میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 3 کان کن جاں بحق اور 2 بےہوش ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثے کے وقت کان کن ہزاروں فٹ زیر زمین کام کررہے تھے، دیگر کان کنوں نے 6 گھنٹے جد وجہد کے بعد اپنی مدد آپ کے تحت لاشیں باہر نکالیں۔ کان کنوں کا کہنا تھا کہ حکومت نے کوئی مدد فراہم نہیں کی۔ بے ہوش کان کنوں کو ضلعی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق کان کنوں کا تعلق ژوب سے تھا، جن کی لاشیں لواحقین کے حوالے کردی گئیں۔ بلوچستان میں کان کنوں کیلئے سہولیات نہ ہونے کی وجہ سےہرنائی، سورانج، دکی اور مچھ سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں کئی جانیں ضائع ہوتی ہیں، جن میں سے زیادہ تر رپورٹ نہیں ہو پاتیں۔

Comments (0)
Add Comment