ایران میں زلزلے سے 200 افراد زخمی

تہران(امت نیوز)ایرانی صوبہ کرمان شاہ میں اتوار کو آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں 200افراد زخمی ہو گئے ۔ایرانی ادارہ ارضیاتی طبیعات کے مطابق زلزلے کا مرکز سرپل زهب سے 17 کلو میٹر دور جنوب مغرب میں محض7 کلو میٹر کی گہرائی میں آیا ۔ایرانی میڈیا کے مطابق مغربی صوبے کرمان شاہ میں رات کے وقت شدید زلزلے کے جھٹکے محسو س کئے گئے جس سے بلند عمارتیں لرز اٹھیں ،جس کے باعث عوام خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.3 اور زیر زمین میں اس کی گہرائی 65کلو میٹر تھی۔انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق چند مقامات پر عمارتیں بھی گرنے کی اطلاعات ہیں،جب کہ زلزلے کے جھٹکے عراقی دارالحکومت بغداد اور کویت میں بھی محسوس کیے گئے۔ایران کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ پیر حسین کولوند کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں عمارتوں کی تباہی کے نتیجے میں 70 افراد زخمی ہوئے۔گزشتہ برس بھی کرمان شاہ کے اسی علاقے میں 7.3 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کےنتیجے میں 600 افرادجاں بحق ہو گئے تھے۔

Comments (0)
Add Comment