لاہور(امت نیوز) کارپوریٹ سیکٹر کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والی پریمئر سپر لیگ کے میچوں میں ڈیسکون اور ہنڈا نے کامیابی حاصل کر لی ۔ ٹورنامنٹ میں کارپوریٹ سیکٹر کی آٹھ ٹیمیں شریک ہیں جن کے درمیان لاہور کی مختلف گرائونڈز پر میچز کھیلے جائیں گے۔ ریس کورس کرکٹ گرائونڈ میں پریمئر سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز ہوا۔پہلے میچ میں ہنڈا نے تھری ڈی موڈلنگ کو 17 رنز سے شکست دی۔ہنڈا نے پہلے کھیلتے ہوئے 2 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنائے جبکہ تھری ڈی موڈلنگ کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 144 رنز بناسکی۔ فاتح ٹیم کے مظہر حسین نے 63 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور مین آف دی میچ قرار پائے۔