موغادیشو(امت نیوز) صومالیہ میں خود کش اور کار بم حملوں میں 28 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شمالی شہر گلکایو میں خودکش بمباروں نے معروف صوفی رہنما شیخ عبدی ولی علی علمی کی رہائش گاہ کے سامنے خود کو دھماکوں سے اڑادیا، جس کے بعد دیگر حملہ آوروں نے شروع کردی، جس کے نتیجے میں شیخ عبدی اور ان کے 17ساتھی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے،حملے میں 10افراد زخمی بھی ہوئے۔ سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کا تعلق القاعدہ کی شاخ الشباب سے ہے، جبکہ حملے کی وجہ شیخ عبدی اور انکے پیروکاروں کا موسیقی کو جائز قرار دینا بتایا جاتا ہے۔ دریں اثنا دارالحکومت موغادیشو کے مصروف بازار میں کار بم دھماکے سے 10افراد جاں بحق اور 5زخمی ہوگئے۔دھماکے سے اطراف کی متعدد عمارتیں بھی تباہ ہو گئیں۔