عرب امارات نے برطانوی جاسوس کی عمرقید کی سزا معاف کردی

ابو ظبی(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات کے حکمراں خلیفہ بن زاید النہیان نے صدارتی صوابدید کو استعمال کرتے ہوئے برطانوی جاسوس کی عمر قید کی سزا معاف کر دی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں غیر ملک کے لیے جاسوسی کے الزام میں عمر قید کی سزا پانے والے برطانوی طالب علم میتھیو ہیجز کی سزا معاف کردی گئی ہے۔

Comments (0)
Add Comment