کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں تین سرکاری بل متعارف کرادیئے گئے۔ ان بلوں کو مزید غور و خوض کے لئے سلکیٹ کمیٹی کے حوالے کردیا گیا ۔ کمیٹی کیلئے حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے ناموں کا اعلان کیاگیا جو دو ہفتے میں غورو خوض کے بعد ایوان میں پیش کرےگی علاوہ ازیں ایوان نے امام کعبہ شیخ عبدالعزیز بن احمد کے انتقال چینی قونصلیٹ حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کے کیلئے مغفرت اور بارش کے لئے دعا کی۔