منی لانڈرنگ کیس میں متحدہ رہنما کوگرفتار کرنے سے روک دیا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسدادہشت گردی کی خصوصی عدالت نے متحدہ بانی الطاف حسین و دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کو 21 دسمبر تک سابق سینیٹر احمد علی کی گرفتاری سے روک دیا۔ پیر کے روز سماعت کے موقع پر ایف ائی اے تفتیشی افسر امام بخش،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل کراچی بختیار چنہ و دیگر حکام، ملزم سابق سینٹر احمد علی اور ان کے وکیل بیرسٹر لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت تفتیشی افسر نے بتایا کہ سابق سینیٹراحمد علی تفتیش میں مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ سابق سینیٹر کے فارن اکاونٹ سے متعلق مزید تفتیش درکار ہے۔ اہم شواہد حاصل کرنے کے لئے مزید وقت چاہیے۔ علاوہ ازیں انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں ملزم متحدہ رہنما رؤف صدیقی کی ایک روز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی ، عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔

Comments (0)
Add Comment