کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ڈکیتی وارداتوں سے متعلق کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم تھامس مسیح عرف بالی کو 15 سال قید اور 70 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔سماعت پر عدالت نے محفوظ فیصلہ سنایا۔استغاثہ کے مطابق تھامس کو خاتون سے ڈکیتی کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔خصوصی عدالت نے کمسن بچیوں سے زیادتی کے 5مقدمات میں ملزم امجد عرف ذاکر عرف ساجد کا پروڈکشن آرڈر جاری کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو پولیس فائل کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیدیا۔سماعت پر ملزم امجد کو پیش نہیں کیا جاسکا،جس پر عدالت نے ملزم کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے۔ خصوصی عدالت نے سابق ایس ایس پی چوہدری اسلم قتل کیس کی سماعت استغاثہ کی درخواست پر 5 دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔ سینٹرل جیل میں قائم انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سماعت کے موقع پر ملزمان ظفر عرف سائیں اور عبید عرف آبی کو پیش کیا گیا۔استغاثہ نے بتایا کہ تفتیشی افسر سجاد ریٹائرڈ ہوچکے ہیں۔نئے تفتیشی افسر کی تعناتی تک سماعت ملتوی کی جائے۔