انقرہ(امت نیوز) ترکی میں فوجی ہیلی کاپٹر گر نے سے4 اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ترک سرکاری میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر سمندریہ ایئر بیس سے اڑنے کے بعداستنبول کے رہائشی علاقے میں گرکرتباہ ہوا ۔ ریسکیو عملے نے پہنچ کرامدادی کارروائیاں شروع کیں اورلاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز پر تھا۔فوری طور پر حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔ عینی شاہدین کے مطابق ہیلی کاپٹر ایمرجنسی لینڈنگ کی کوشش کے کے دوران ایک4 منزلہ عمارت سے ٹکرایا اور اس کا ملبہ سڑک پر بکھر گیا۔