کراچی(پ ر) پاسبان ڈیمو کریٹک پارٹی کے صدر الطاف شکورنے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے 100 دن بھی پورے ہونے کو ہیں۔عمران خان کا ویژن بہت اچھا تھا تاہم اس پر عملدرآمد کے لئے انہوں نے جو ٹیم چنی اور جو راستہ چنا ہے۔وہ تبدیلی کی جانب ہرگز نہیں جاتا۔معاشی بحران سے نمٹنے کے لئے محب وطن ماہرین معاشیات کو نظر انداز کیا جانا ناکامی کی پہلی سیڑھی بن گیا ہے۔کارکنان ملک کے لئے امید کی کرن ہیں۔وہ ”پاسبان لیڈرز اجلاس “ سے خطاب کررہے تھے۔چیف آرگنائزر انجینئر اقبال ہاشمی ، طارق چاندی والا ، عبدالحاکم قائد و دیگر نے بھی خطاب کیا۔