انٹر بورڈ گرلز نیٹ بال چیمپین شپ کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد(امت نیوز)آل پاکستان انٹر بورڈ کے زیراہتمام اور راولپنڈی بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تعاون سے آل پاکستان انٹر بورڈ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ 28 نومبر سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کیحمیدی ہال میں شروع ہو گی، چیمپیئن شپ کا افتتاح راولپنڈی بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے چیئرمین ڈاکٹر تنویر ظفر کریں گے جبکہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان ہونگے،ٹورنامنٹ سیکرٹری اورراولپنڈی بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی ڈائریکٹر سپورٹس ثوبیہ سلطانہ چوہدری نے بتایا کہ چیمپیئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور چیمپیئن شپ میں شرکت کے لئے ملک بھر کے تمام تعلیمی بورڈز کو دعوت نامے بھیجے گئے ہیں جن میں سے ابھی تک دس بورڈز نے شرکت کی تصدیق کی ہے جن میں میزبان راولپنڈی، لاہور، لاڑکانہ،حیدرآباد، ایبٹ آباد، مردان، پشاور، ساہی وال، بہاولپور اور گوجرانوالہ شامل ہیں اورچیمپیئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے بورڈز اپنی ٹیموں کے ناموں کا اندراج 26 نومبر تک کرواسکتے ہیں، ثوبیہ سلطانہ نے کہا کہ چیمپیئن شپ میں شرکت کے لئے پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں کو خصوصی دعوت دی گئی ہے۔

Comments (0)
Add Comment