لاہور(امت نیوز) سپورٹس بورڈ پنجاب کے سالانہ سپورٹس کیلنڈر کے تحت لاہور ڈسٹرکٹ میں انٹر تحصیل مردو خواتین مقابلوں کا آغاز 27 نومبر سے ہوگا، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرلاہور تنویر عباس کے مطابق سپورٹس کیلنڈر میں لڑکوں کیلئے بیڈمنٹن، کبڈی، کرکٹ ، ٹیبل ٹینس، ریسلنگ، اتھلیٹکس، فٹ بال اور والی بال جبکہ لڑکیوں کے بیڈمنٹن، والی بال، ہینڈ بال، ٹیبل ٹینس اور اتھلیٹکس کے مقابلے رکھے گئے ہیں۔