کراچی(اسٹاف رپورٹر)مرکزی جمعیت اہلحدیث سندھ کے امیر مفتی یوسف قصوری، مولانا ابراہیم طارق ، عامر نجیب ، اشرف قریشی ، مولانا افضل سردار اور قاری خلیل الرحمن جاوید نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی تازہ وارداتیں لمحہ فکریہ ہیں۔وطن عزیز عالمی طاقتوں کے نشانے پر ہے ۔اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ خطرناک ہے ۔وہ ادارہ فروغ قرآن و سنت ناظم آباد میں کراچی کےذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔