اسپورٹس فیڈریشنز کا خصوی فرانزک آڈٹ ہوگا

اسلام آباد(امت نیوز)وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر وزارت بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن سمیت 14سپورٹس فیڈریشنز کے فرانزک آڈٹ کے احکامات جاری کر دیئے ۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے پاکستان سپورٹس بورڈ کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کی احکامات کی روشنی میں پاکستان سپورٹس بورڈ سے ملحق 14سپورٹس فیڈریشنز کا مالی سال 2013-14سے لیکر2017-18تک کا خصوصی فرانزک آڈٹ کروایا جائیگا تاکہ گزشتہ دور حکومت میں فیڈریشنز کو دی جانیوالی گرانٹس کے اخراجات کا خصوصی آڈٹ کیا جا سکے جبکہ ان فیڈریشنز میں پاکستان ہاکی فیڈریشن ، اتھلیٹکس فیڈریشن ، اسنوکر فیڈریشن، بیس بال ، جوڈو، کبڈی ، اسکواش، سیلنگ، اسکینگ، ٹینس، تائیکوانڈو، والی بال ، ویٹ لفٹنگ اور ریسلنگ فیڈریشن شامل ہیں۔

Comments (0)
Add Comment