پشاور(امت نیوز)سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور نے مختلف سپورٹس مقابلے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں خواجہ سرائوں سمیت مختلف افراد کیلئے سائیکل ریس، فٹ بال اور دگر کھیلوںکے مقابلے منعقد کرائے جائینگے ۔اس بات فیصلہ گزشتہ روزضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان کے زیر صدارت ایک اجلاس کے دوران کیا گیا۔جس میں ڈی ایس او پشاور اور جمشیدوسیم اکرم اور دیگر حکام بھی شریک تھے۔