کراچی(امت نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ظہیر عباس نے کہا ہے کہ :تین فارمیٹس کی کپتانی کرنا آسان کام نہیں ،سرفراز احمد کو ایک فارمیٹ کی کپتانی خود چھوڑ دینی چاہیے ،کراچی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ سرفراز سے کپتانی تو ہورہی ہے پرفارمنس نہیں ہورہی ،کوچ کو ورلڈکپ تک نہیں بدلنا چاہیے ، ظہیر عباس نے کہا کہ آئی سی سی میں بھارت کے خلاف کیس پر پاکستان کا موقف کمزور تھا جب میں آئی سی سی کا صدر تھا تو تمام صورتحال سے آگاہ کردیا تھا ،میں نے پہلے ہی بتادیا تھا کہ ایم او یو میں جان نہیں ہے ،پاکستان کیس کرے گا تو اپیل مسترد ہوجائے گی،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چھوٹے فارمیٹ کی مقبولیت کی وجہ سے ٹیسٹ کرکٹ متاثر ہورہی ہے۔