میئر تجاوزات کیخلاف آپریشن میں سیاست چمکارہے ہیں -خرم شیر زمان

کراچی ( پ ر) تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ گارڈن ، لائٹ ہاؤس، جامع کلاتھ، آرام باغ، فرئیر مارکیٹ اور لی مارکیٹ جیسی جائز مارکیٹوں کے متاثرین کو تاحال متبادل روزگار یا معاوضہ نہیں دیا گیا۔ میئر تجاوزات کے خلاف آپریشن کو اپنی سیاست چمکانے کے لیے استعمال کررہے ہیں ’’انصاف ہاؤس‘‘ سے جاری بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے فٹ پاتھوں ، سڑکوں، پارکوں پرسے قبضے ختم کرا نے اور غیر قانونی شادی ہال یا سرکاری زمینیں واگذار کرانے کا حکم دیاتھا ۔ عدالتی احکامات سر آنکھوں پر لیکن میئر کراچی ان احکامات کا غلط فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ ہم تجاوزات گرانے کے حق میں ہیں لیکن جائز مارکیٹوں کو نقصان نہ پہنچایا جائے۔انہوں نے کہا کہ میئر کے یہ اقدامات ہمارے ووٹرز کو بدظن نہیں کرسکتے۔وہ اپناآخری دور دیکھ رہے ہیں اگلا میئر تحریک انصاف کا ہوگا۔

Comments (0)
Add Comment