لاہور(امت نیوز)پی ایس ایل کے اخراجات کی تفصلات نہ مل سکی۔عدالتی احکامات کے باوجود بورڈ کو دستاویزات فراہم کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان سپر لیگ کے اخراجات کی تفصیلات فراہم نہ کرنے کیخلاف درخواست پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے شہری جاوید بدر کی درخواست پر سماعت کی جس میں پاکستان سپر لیگ کی تفصیلات فراہم نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے ۔درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ پی سی بی کو پی ایس ایل کے اخراجات اور آمدن کی تفصیلات کے لیے خط لکھا لیکن کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں ۔اس معاملے پر نیب کو تمام ریکارڈ قبضے میں لینے کے لیے بھی خط لکھا لیکن کارروائی نہ ہوئی۔