ساوتھ ایشین گیمز کا انعقاد کھٹائی میں پڑ گیا

اسلام آباد(امت نیوز)آئندہ سال مارچ میں نیپال میں منعقد ہونیوالی 13ویں ساوتھ ایشین گیمز کا انعقاد کھٹائی میں پڑ گیا جس پر ساوتھ ایشین اولمپک کونسل نے سیف گیمز کے حتمی انعقاد کے حوالے سے 29نومبر کو طلب کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق 13ویں ساوتھ ایشین گیمز شیڈول کے مطابق آئندہ سال 9مارچ سے 18مارچ تک نیپال میں منعقد ہونی ہے جس میں پاکستان اور بھارت سمیت سارک ممالک کے تین ہزار سے زائد اتھلیٹس اور آفیشلز نے شرکت کرنی ہے تاہم نیپال اولمپک ایسو سی ایشن کی جانب سے سیف گیمز کیلئے وینیوز کی مکمل تیاری سمیت گیمز شرکت کرنیوالے ممالک کی اولمپک ایسو سی ایشنز کیساتھ تاحال رابطے نہ کرنے کے باعث امکان ہے کہ سیف گیمز طے شدہ شیڈول کے مطابق منعقد نہ ہو سکے ۔ اس حوالے سے رابطہ کرنے پر پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن کے سیکرٹری جنرل خالد محمود نے تصدیق کی کہ ساوتھ ایشین اولمپک کونسل نے سیف گیمز کے انعقاد کے حوالے سے 29نومبر کو جاپان میں اہم اجلاس طلب کیا ہے اور یہ اجلاس ایسو سی ایشن آف نیشنل اولمپک کمیٹیز کی جنرل کونسل کے سائیڈ لائن پر ہو گا جہاں سارک کے رکن ممالک سیف گیمز کے انعقاد کے حوالے سے پائے جانیوالے ابہام کے حوالے سے کھل کر بات چیت کرینگے۔

Comments (0)
Add Comment