اسلام آبادمیں ہائی الرٹ اضافی ناکےلگادیئے گئے

اسلام آباد(نمائندہ امت) اسلام آباد میں موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے،ضلع بھر کی مختلف شاہراہوں پر اضافی ناکہ جات لگاکرپولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے اورداخلی وخارجی راستوں پر چیکنگ کو بڑھا دیا گیا ہے۔ ریڈزون سمیت دیگراہم تنصیبات کے اردگرد پٹرولنگ کو مزید بڑھا دیا گیا ہے جبکہ تمام افسران کوواضح احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں خودموجود رہیں، ڈیوٹی کو چیک و بریف کریں۔کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے کائونٹرٹیررازم فورس (سی ٹی ایف) کو بھی سٹینڈ بائی رکھا گیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment