وزیراعظم کے وکیل بھانجے کا سرکاری اہلکار پر تشدد

اسلام آباد(نمائندہ امت) سابق سینیٹرفیصل رضاعابدی وغیرہ کے خلاف اعلی عدالیہ کے خلاف نازیبا الفاظ کے کیس میں گذشتہ روز ویب ٹی وی کے وکیل حسان نیازی نے اپنی جگہ دوسرے وکیل کو پیش کرنے پر احاطہ عدالت میں تلخ کلامی کے بعد ایف آئی اے کے نائب کورٹ ممتازعلی کو تھپڑدے مارا اور گالیاں دیں جس پر وہاں موجود دیگر لوگوں نے بیچ بچاوٴ کرادیا جبکہ ممتاز علی نے واقعہ کے خلاف متعلقہ پولیس اسٹیشن کو کاروائی کیلئے درخواست دینے کا عندیہ دیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ حسان نیازی وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے ہیں ۔ اس موقع پر ویب ٹی وی کے مالک ہنس مسرورکے بھائی کاکہناتھاکہ حسان نیازی کسی بھی سماعت پر عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پرگذشتہ پیشی کے دوران عدالت کے جج نے بھی سخت برہمی کا اظہارکیا،حسان نیازی کی کیس میں عدم دلچسپی کے باعث ہی نیا وکیل مقررکیاتو وہ طیش میں آگئے،انسداد دہشتگردی کی عدالت میں بھی نئے وکیل کو پیش کرکے بھائی کی ضمانت کرائی تو انہوں نے بدتمیزی کی۔

Comments (0)
Add Comment