کراچی (اسٹاف رپورٹر) ناظم آباد لائسنس برانچ کی سست روی سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے ۔ مذکورہ برانچ سے لائسنس بنوانا شہریوں کے لئے جوئےشیر لانے کے مترادف ہوگیا۔سابقہ دور میں یومیہ 400لائسنس جاری کئے جاتے تھےجو اب80جاری ہو رہے ہیں ذرائع کےمطابق ایک جانب ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ ٹریفک قوانین کی پاسداری کے لئے اقدامات اور شہر میں آگاہی مہم چلا رہے ہیں تو دوسری جانب نئے تعینات ڈی ایس پی مسعود خان نے شہریوں کیلئے مشکلات پیدا کردی ہیں چند سوالات کا جواب غلط دینے پر 42دن کے لئے ٹال دیا جاتا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ ہمیں ٹیسٹ میں دوسری بار 42دن کے لئے فیل جبکہ ڈی ایس پی کے حکم پر دیگر لوگوں کو پاس کر دیا گیا ۔ایک شہری کا کہنا تھا کہ برانچ میں ٹیسٹ کیلئے جو گاڑی دی جا تی ہے اس کے 200روپے الگ وصول کئے جاتے ہیں۔