راولپنڈی( نمائندہ امت) سول جج و علاقہ مجسٹریٹ چوہدری اسجد علی نے دھوکہ دہی کے مقدمہ میں نامزد ماڈل و اداکارہ مشی خان کو الزام ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا ۔مشی خان کیخلاف تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے ڈاکٹر افشاں کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا۔ مشی کی وکیل نبیلہ بنگش ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نبیلہ بنگش ایڈووکیٹ نے کہا کہ یہ مقدمہ غیر ضروری التواء کا شکار تھاجس میں دیگر2نامزد ملزمان گرفتار ہوئے نہ ان کی جانب کسی نے کوئی توجہ دی ۔