نئی دہلی(امت نیوز)بھارت میں نوجوان کو طیارے میں لفظ دہشت گرد کا استعمال مہنگا پڑ گیا ۔کولکتہ سے ممبئی جانے والی پرواز اڑان بھرنے کے ساتھ ہی اتار لی گئی۔اطلاعات کے مطابق طیارے میں سوار20سالہ نوجوان یوگ ویدانت پودار نامی مسافر نے اپنے چہرے پر نقاب ڈال کر موبائل فون سے سیلفی لی اور اس کا کیپشن لکھا کہ ’’فلائٹ میں دہشت گرد ‘‘۔ میں خواتین کے دل تباہ کرتا ہوں ‘‘ یہ تصویر وہ اسنیپ چیٹ پر اپنے دوست کو بھیجنے ہی والا تھا کہ اس کے ساتھ بیٹھے دوسرے مسافر نے دیکھ لیا اور خطرہ محسوس کرتے ہوئے اس کی اطلاع طیارے کے عملے کو دیدی، جس نے نوجوان کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ملزم کو پولیس کے حوالے کرنے کیلئے طیارہ واپس اتار لیا گیا اور پرواز ڈیڑھ گھنٹے بعد روانہ ہوئی ۔