کوالالمپور (مانیٹرنگ ڈیسک)ملائیشیا کے 49سالہ بادشاہ سلطان محمد پنجم نے روس کی25سالہ سابق ملکہ حسن سے شادی کرلی۔مس ماسکو کا اعزاز حاصل کرنے والی اوکسانا نے رواں برس اسلام قبول کیا تھا اور ان کا اسلامی نام ریحانہ رکھا گیا۔روس میں منعقدہ شادی تقریب کے دوران بادشاہ نے نیلے رنگ کا روایتی لباس اور دلہن نے سفید رنگ کا لباس پہنا تھا۔