آسٹریلیا میں دوران پرواز چارٹرڈ طیارے کا پائلٹ سوگیا

سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں چارٹرڈ طیارے کا پائلٹ دوران پرواز کاک پٹ میں سوگیا، جس کے نتیجے میں فلائٹ اپنی منزل سے تقریباً پچاس کلو میٹر آگےنکل گئی۔پائلٹ سو گیا، طیارہ منزل سے50کلومیٹر آگے نکل گیا،حکام کے مطابق ورٹیکس ایئر کا طیارہ ڈیونپورٹ، تسمانیہ سے کنگ آئی لینڈ جارہا تھا کہ پائلٹ کی آنکھ لگ گئی، پرواز کو اُس وقت یوٹرن لینا پڑا جب طیارہ لینڈنگ کے مقام سے 46کلو میٹر دور جاچکا تھا۔

Comments (0)
Add Comment