رواں سال 3ارب ڈالرپاکستان کومنتقل کریں گے-سعودی سفیر

کراچی (امت نیوز )پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سید المالکی نے کہا ہے کہ اس سال 3 ارب ڈالرپاکستان کے اسٹیٹ بینک میں منتقل کریں گے، سب کو پاکستان کی فوج پر فخر ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کوتیل کی مدمیں9 ارب ڈالر دے گاجبکہ اس سال 3 ارب ڈالرپاکستان کے اسٹیٹ بینک میں منتقل کریں گے۔انہوں نے بتا یا کہ 8ارب ڈالر کی لاگت سے گوادر میں آئل ریفائنری لگا کر دیں گے اورپنجاب میں بجلی پیدا کرنے والا یونٹ لگائیں گے ریکوڈک میں سونانکالنے کے بھی منصوبے پر کام ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں اضافہ چاہتے ہیں ،اس سلسلے تین اہم مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط ہوئے ہیں،امید ہے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہونگے ۔سعودی سفیر نے کہا کہ سعودی حکومت پاکستان کے ساتھ مشکل کی ہر گھڑی میں شانہ بشانہ کھڑی ہے ،پاکستان کو اقتصادی اور سیکیورٹی مشکلات کا سامنا ہے ،سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے ،پاکستان شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کے دل کے بہت قریب ہیں۔

Comments (0)
Add Comment