بلڑی شاہ کریم (نمائندہ امت) سجاول کی تحصیل میرپوربٹھورو میں درگاہ مہر شاہ کے سالانہ عرس کے موقع پر فحاشی پھیلانے اور اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے سجاول پولیس کے ترجمان کلیم احسن کے مطابق میرپوربٹھورو میں جاری عرس کے دوران خواجہ سراوں کی جانب سے فحش قسم کے گانوں پر نیم برہنہ لباس پہن کر رقص کیا جارہا تھا جس کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی سجاول کیپٹن ریٹائرڈ امیر سعود مگسی نے ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاون کا حکم دیا جس کے پیش نظر ڈی ایس پی تحصیل میر پوربٹھورو کی نگرانی میں پولیس کی بھاری نفری نے عرس میں لگے سرکس سے 3 خواجہ سراوں ، سرکس لگانے والوں اور تماش بینوں سمیت 12افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔