لاہور (امت نیوز )لاہور کی عدالت نے کرکٹر عمران نذیر پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا ۔عمران نذیر نے 2015 میں سابق ٹیسٹ کرکٹر انتخاب عالم پر رشوت مانگنے کا الزام لگایا تھا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ لاہورکے جج محمد اسلم نے انتخاب عالم کے دعو ے پر فیصلہ سنایا۔ جج نے عمران نذیر کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہونے پرجرمانہ عائد کیا۔