کراچی(اسٹاف رپورٹر) فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی کے چیئرمین عبدالبر نےکہا ہے کہ ماہی گیروں کے بچوں کا تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو کر ملک و ملت کی خدمت کا جذبہ قابل تعریف ہے۔ سوسائٹی ماہی گیر بچوں کو اسکول ،کتابیں اور یونیفارم سمیت تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے۔یہ بات انہوں نے ماڑی پور کے علاقے ٹیکری ولیج میں قائم اسکول کے دورے کے موقع پر کہی۔انہوں نے علاقے میں کمیونٹی سینٹر کی تعمیر کا بھی اعلان کیا۔اس موقع پر وائس چیئرمین ابوذرماڑی والا، ڈائریکٹر آصف بھٹی و دیگر بھی موجود تھے۔