حکومت نے 100دنوں میں قوم کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا- جمعیت اہلحدیث

کراچی (پ ر) جمعیت اہلحدیث پاکستان سندھ کا اجلاس چیف آرگنائزر محمد یوسف سلفی کی زیر صدارت ہوا، جس میں عمران حکومت کے 100 دنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور اسے غیر تسلی بخش قراردیتے ہوئے کہا گیا کہ حکومت نے 100 دنوں میں قوم کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا، محمد یوسف سلفی نے کہا کہ تبدیلی کے پر فریب نعرے پر اقتدار میں آنے والوں نے عوامی مسائل حل کرنے کیلئے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی اور کشکول توڑنے کی باتیں کرنیوالے نے ملک وقوم کو دنیا بھر میں بھکاری کے طور پر متعارف کرادیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment