کراچی (پ ر) سنی تحریک کے سربراہ بلال سلیم قادری نے کہا ہے کہ ناموس رسالت کے معاملے پر موجودہ حکومت کی عاشقان رسولؐ پر پابندیاں لمحہ فکریہ ہے۔ عاشقان رسولؐ کے جذبات مجروح کئے جارہے ہیں۔ ہم عشق نبی کے قیدیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ علمائے کرام، سادات کرام کو ہتھکڑیاں ڈال کر عدالتوں پیش کرنا نامناسب ہے، جسے تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔
ؐ