پانی بحران کے ذریعے شہر قائد کو تھر بنانے کی سازش کی جارہی ہے- ایاز موتی والا

کراچی (پ ر) چیئرمین کراچی تاجر الائنس ایاز میمن موتی والا نے شہر میں پانی بحران پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہرقائد کو تھر بنانے کی کوشش جاری ہے۔ شہری پینے کے صاف پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ واٹر بورڈ اور ٹینکر مافیا بدمعاشی پر اتر آئی ہے۔ مہنگے داموں پانی کے ٹینکر بیچ کر غریب عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے انتخابات سے قبل کراچی سے عوام سے کچھ وعدے کیے تھے اور اگر پانی کی بندش مخالفین کی سازش ہے تو وزیراعظم اس سازش کا نوٹس لیں اور پانی بحران حل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

Comments (0)
Add Comment