کراچی(بزنس رپورٹر)عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ کے ڈائریکٹر تعلقات عامہ شکیل دہلوی نے کہا ہے کہ شہر میں حالیہ کاروائی کے نتیجے میں گرائی جانے والی دکانوں کے مستحق ملازمین کو فاقہ کشی سے بچانے کے لیے ہنگامی امداد دی جائے گی۔ایسے متاثرہ مستحق ملازمین جن کو ابھی تک متبادل روزگار نہیں ملا ہو۔وہ اپنے قومی شناختی کارڈ اور اس کی ایک نقل کے ساتھ ٹرسٹ کے شعبہ روزگار و امداد نزد عالمگیر مسجد بہادرآباد پر صبح10تادوپہر1بجے تک رابطہ کریں۔