سارک کانفرنس کیلئے مودی کو مدعو کرنے کا اعلان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ کشمیر پر ہمارا موقف ہے کہ مذاکرات کے ذریعے مسئلے کو حل کیا جائے لیکن بھارت اب تک مذاکرات سے بھاگ رہا ہے۔کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو قومی اور عالمی سطح پر ہر طرح سے اجاگر کیا جارہا ہے، کشمیر پر انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ ایک کامیابی ہے، برطانوی پارلیمانی کشمیر گروپ نے بھی رپورٹ شائع کی، نوجوان اس مسئلے کو ہر میڈیا ٹولز پر اجاگر کررہے ہیں، ناروے کے سابق وزیراعظم نے چند روز قبل مقبوضہ اور آزاد کشمیر کا دورہ کیا، ناورے کے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کشمیر میں جاری مظالم کو ختم ہونا چاہیے۔ترجمان نے کہا کہ کشمیر پر ہمارا موقف یہ ہے کہ مذاکرات کے ذریعے اس مسئلے کو حل کیا جائے، بھارت اب تک مذاکرات سے بھاگ رہا ہے، مسئلہ کشمیر کا حل ہم مذکرات سے چاہتے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی روکنا پہلا ہدف ہے، گزشتہ دنوں مقبوضہ کشمیر میں چھوٹی بچی کو پیلٹ گن سے زخمی کیا گیا لہذا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بندہونی چاہیئں جب کہ پاکستانی نوجوان سوشل میڈیا پر بھارتی میڈیا کو بھرپور جواب دیں۔ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ سارک کانفرنس میں بھارتی وزیراعظم مودی کو پاکستان مدعو کیا جائے گا جب کہ بدھ کو کرتار پور کوریڈور کی گراؤنڈ بریکنگ ہوگی جو بڑی کامیابی ہے، سکھ برادری بغیر ویزہ کرتار پورآسکے گی، کرتار پور راہداری 6 ماہ میں مکمل ہوگی۔

Comments (0)
Add Comment