لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): صوبہ جنوبی پنجاب کے دارالحکومت پر پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اختلافات کا شکار ہوگئی ہے نجی ٹی وی کے مطابق جنوبی پنجاب کا صوبائی دارالحکومت ملتان ہوگا یا بہاولپور اس حوالے سے تحریک انصاف میں اختلافات پائے جاتے ہیں اور تحریک انصاف کی قیادت تقسیم کا شکار نظر آتی ہے۔جہانگیر ترین سمیت متعدد رہنما ملتان کو نئے صوبے کا دارالحکومت دیکھنے کے خواہشمند ہیں جب کہ ایگزیکٹو کونسل کے دیگر رہنما بہاولپور کو دارالحکومت بنانے کی حامی ہیں۔رپورٹ کے مطابق ایگزیکٹو کونسل ارکان کی اکثریت ملتان کو دارالحکومت بنانے کی حامی نہیں اور بہاولپور کو درالحکومت بنانا چاہتی ہے۔