پاکستان فٹ بال فیدریشن کی صدارت کیلئے جوڑ توڑ عروج پر

آباد(اویس احمد)پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف)کی صدارت کےلیےآئندہ ماہ ہونےوالےانتخابات کے لیےجوڑتوڑعروج پرپہنچ گیاہے،موجودہ صدرفیصل صالح حیات اورقومی اسمبلی میں حکمران جماعت کےچیف وہپ ملک عامرڈوگر کےمابین کانٹےکامقابلہ متوقع ہے۔ذرائع کےمطابق عامر ڈوگرپی ایف ایف کی موجودہ باڈی میں دراڑڈالنے میں کامیاب ہوگئےہیں اورانہیں پنجاب اورخیبر پختون خوا ایسوسی ایشنزکی حمایت حاصل ہو گئی ہے،تاہم اس کےباوجود کامیابی کےلیےانہیں سخت تگ ودوکرناپڑےگی کیوں کہ پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کے صدرسردارنوید حیدر کی جانب سےملک عامرڈوگرکی حمایت پر ایسوسی ایشن میں پھوٹ پڑگئی اورایسوسی ایشن کے دونائب صدورشیخ خالدکرنل(ر) اعجاز الحق نےفیصل صالح حیات کی حمایت کااعلان کرتےہوئےملک عامرڈوگر پر اعتراض کردیاہےکہ رولزکےتحت عامرڈوگر انتخاب لڑنے کےاہل ہی نہیں۔پنجاب فٹبال فیڈریشن کےباغی گروپ کا کہنا تھاکہ میاں عامرڈوگرقانونی طورپرپی ایف ایف کاالیکشن لڑنےکےاہل ہی نہیں کیونکہ پی ایف ایف آئین کےتحت صدارتی الیکشن وہی شخص لڑسکتا ہےجوپی ایف ایف کی جنرل کونسل کاحصہ ہوجبکہ عامر ڈوگر پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کا حصہ توہیں پی ایف ایف جنرل کونسل کانہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ عامرڈوگر وہی کچھ کر رہے ہیں جو ماضی میں کیپٹن صفدرکرتےرہےہیں ،جس کی ہم کبھی اجازت نہیں دیں گے۔تاہم سردارنویدحیدر کاکہنا ہے کہ ان کے خلاف بغاوت فیصل صالح حیات کی طرف سےاسپانسرڈتھی جومکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے۔فیصل صالح اوران کے حواری پورا زور لگا کربھی پنجاب کے37اراکین کانگرس میں سے5کو اپنے ساتھ ملانے میں کامیاب ہوسکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کے صدرسردار نوید حیدر اور خیبرپختون خوا فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر ظاہر شاہ نے عامر ڈوگر کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ ملک عامر ڈوگر اور سید ظاہر علی شاہ کے درمیان اسلام آباد میں ایک معاہدہ طے پایا ہے جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ دونوں دھڑے مل کر 14سال سے پی ایف ایف پر قابض فیصل صالح حیات کے خلاف الیکشن لڑیں گے۔فیصلہ ملک عامرڈوگر اورظاہر شاہ کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں طے پایا جہاں پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر سردارنوید حیدر بھی موجود تھے۔پی ایف ایف کے انتخاب کے لیے کل 26 ووٹ شمار کیے جائیں گے جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ایئر فورس، پاکستان نیوی، پاکستان پولیس، واپڈا، ریلوے، ایچ ای سی، پی آئی اے ، اسلام آباد، ریفری ایسوسی ایشن اور چیمپیئن وومن فٹبال کلب کا ایک، ایک ووٹ، جبکہ چاروں صوبوں اور خواتین کے تین، تین ووٹ شامل ہیں۔

Comments (0)
Add Comment