کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شرافی گوٹھ پولیس نے مبینہ طورپر بھاری رشوت کے عوض فیوچر کالونی کے علاقے کرسچن پاڑے میں جوئے سٹے کا اڈا کھلوادیا ۔ رات گئے تک مشکوک افراد کی آمد ورفت کے باعث مکین خوف کا شکار رہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بدنام زمانہ جواری شاہ ولی نے اپنے کارندوں شمسو اور گلے کو اپنے مکان میں جوئے سٹے کا اڈا کھولنے کی اجازت دے دی ، جب کہ اڈے سے ایس ایچ او کا دست راز پولیس اہلکار جبار ابڑو ہفتہ ایک لاکھ روپے رشوت وصول کرتا ہے ۔ذرائع کے مطابق شاہ ولی کے خلاف اگر کوئی پولیس کو شکایت کرے تو شاہ ولی کی جانب سے سنگین نوعیت کے نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دی جاتی ہے ۔ ایس ایچ او کرم خان لاشاری کا کہنا ہے کہ علاقے میں کوئی جوئے کا اڈا نہیں چل رہا ہے ۔’’امت‘‘ کی نشاندہی پر کارروائی کرینگے ۔