سینئر صحافی نصراللہ چوہدری کی ضمانت منظور- رہائی کا حکم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت نے سینئر صحافی نصراللہ چوہدری کی ضمانت منظور کرلی۔ سینئر صحافی نصراللہ چوہدری پر ممنوعہ لٹریچر رکھنے کا الزام تھا تاہم عدالت نے صحافی کو ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔وکیل صفائی کا کہنا ہے کہ کاوٴنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ان کے موکل کے خلاف بدنیتی پر مبنی مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Comments (0)
Add Comment