پی ایف ایف انتخابات میں فیصل حیات کو شکست کا خدشہ

کراچی (امت نیوز)پی ایف ایف انتخابات میں فیصل حیات کو شکست دینے کے لئے عامرڈوگر اور ظاہر شاہ نے اتحاد کرلیا۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے انتخابات میں نیا موڑ آگیا ،انتخابات میں حصہ لینے والے دواہم گروپس ملک عامر ڈوگر اور سید ظاہر علی شاہ نے آپس میں الائنس کر لیا۔دونوں عہدیداروں کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس میں دونوں دھڑوں نے ملکر 14 سال سے پی ایف ایف پر قابض فیصل صالح حیات کے خلاف الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے معاملات ملک عامر ڈوگر ایم این اے اور سید ظاہر علی شاہ کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں طے پا گئے جس میں پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر سردارنوید حیدر خان بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق کر جلد ہی ایک اور میٹنگ کا اہتمام بھی کیا جائے گا جس میں الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔الیکشن میں اگر ایک گروپ کا صدر ہوگا تو دوسرے گروپ سے سینئر نائب صدر لیا جائے گا۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment