ممبئی(امت نیوز) میچ فکسنگ میں تاحیات پابندی کے شکار کرکٹر شری شانت نے کہاہے کہ کرپشن کیس میں نام آنے پر انہوں نے خودکشی کا بھی سوچا تھا۔سابق بھارتی پیسر شری شانت نے ٹی وی پروگرام ’بگ باس‘ میں انکشاف کیاکہ 2013 میں آئی پی ایل کرپشن کیس میں نام سامنے آنے پر انھوں نے خودکشی کا بھی سوچا تھا، انھوں نے ایک بار پھر اپنے بے گناہ ہونے پر اصرار کیا اور گزرے ہوئے وقت کو یاد کرکے روپڑے۔
٭٭٭٭٭