بھوبنشوار(امت نیوز)14 ویں عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں (آج) جمعرات کو پول اے کے دو میچ کھیلے جائینگے ۔تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ میں (آج) جمعرات کو پول اے کے دو میچ کھیلے جائینگے اس سلسلے میں پہلا میچ ارجنٹائن اور سپین کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا میچ نیوزی لینڈ اور فرانس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ میگا ایونٹ 19 روز تک جاری رہنے کے بعد 16 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ میگا ایونٹ میں دنیا بھر سے 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں میزبان بھارت کے علاوہ پاکستان، ارجنٹائن، نیوزی لینڈ، سپین،ملائیشیا شامل ہیں۔
٭٭٭٭٭