برطانیہ اسپورٹس کارز کی نئی کھیپ تیار کریگا

لندن (امت نیوز)برطانیہ اسپورٹس کارز کی نئی کھیپ تیار کریگا۔دنیا کی مہنگی سپورٹس گاڑیاں بنانے والی برطانوی کمپنی ایشٹن مارٹن 2025ءتک اپنی گاڑیوں کی پیداوار دوگنا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ایشٹن مارٹن گلوبل سے جاری ایک بیان کے مطابق چین کی جانب سے ایشٹن مارٹن کی طلب میں کمی اور بریگزٹ کے اثرات کے باوجود رواں سال کمپنی 6400 گاڑیاں بنائے گی جبکہ 2025ءتک اپنی گاڑیوں کی پیداوار دوگنا سے زائد کرتے ہوئے 14000تک لے جائے گی جس کا مقصد کمپنی کو 2014ءکے مقابلے میں 2025 ءتک چار گنا ترقی دینا ہے۔انھوں نے بتایا کہ کمپنی کو 2017ءمیں 87 ملین پاؤنڈ (111ملین ڈالر ) قبل از ٹیکس منافع حاصل ہوا۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment