دبئی (امت نیوز)ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان اور ٹیسٹ میں بھارتی اجارہ داری قائم ہوگئی ہے۔جبکہون ڈے میں انگلینڈ کو گرفت حاصل ہے۔ اس کے علاوہ رواں برس درجہ بندی میں تبدیلی کا کم امکان ہے۔آئی سی سی کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی میں ٹاپ پوزیشن پر حکمرانی برقرار ہے، بلے بازوں میں بابر اعظم، باؤلرز میں راشد خان اور آل راؤنڈرز میں گلین میکسویل بدستور سرفہرست ہیں، بھارتی سپنر کلدیپ یادیو اور آسٹریلیا کے ایڈم زمپا 20 اور 17 درجے لمبی چھلانگ لگا کر ٹاپ فائیو باؤلرز میں شامل ہو گئے۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ٹی ٹونٹی رینکنگ کے تحت پاکستانی ٹیم 138 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔
٭٭٭٭٭