ہم آہنگی کیلئے جرمن حکومت کے مسلمان شہریوں سے رابطے

برلن(امت نیوز)جرمنی کی حکومت نے قومی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے مسلمان شہریوں سے رابطے شروع کرد ئے۔ جرمنی میں 45 لاکھ مسلمان آباد ہیں۔ جرمن حکام مختلف برادریوں کے رہنماؤں، ماہرین اور امام مساجد سےمزاکرات کر رہے ہیں۔ جرمن وزیرداخلہ ہورسٹ سیہفر نے ‘جرمن اسلام کانفرنس’ کا افتتاح کیا اور اپنے خطاب میں کہا کہ جرمنی کے مسلمانوں سے مذاکرات سے ان کے عقائد، اقدار اور روایات کے حوالے سے معاملات طے پانے اور جرمن معاشرے کی جڑوں میں پیوست ثقافت اور اقدار سے انہیں جوڑنے میں آسانی ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ اماموں کو جرمنی میں تربیت دینے اور مساجد کو بیرونی امداد سےروکنا دو اہم مقاصد ہیں۔

Comments (0)
Add Comment