تجاوزات آپریشن کیخلاف سندھ اسمبلی میں قرار داد جمع

کراچی(اسٹاف رپورٹر)لیاری سے صوبائی اسمبلی کے رکن سید عبدالرشید نے قواعد وضوابط 58 کے تحت اسمبلی میں قرار داد جمع کروادی ہے، جس میں کہا گیا کہ عدالتی حکم نامہ کا غلط استعمال کرکے شہر کو تباہی کی طرف لے جایا جارہا ہے۔اب تک 2 لاکھ سے زائد بے روزگار فاقہ کشی اور پریشانی کا سامنا کررہے ہیں۔اس سنجیدہ مسئلے پر فوری بحث کی جائے تاکہ کراچی کو محفوظ کیا جاسکے۔

Comments (0)
Add Comment